Saturday , February 24 2018
Home / جرائم و حادثات / خیریت آباد میں قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب ، دو افراد گرفتار ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی

خیریت آباد میں قحبہ گری کا اڈہ بے نقاب ، دو افراد گرفتار ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی

حیدرآباد ۔ /23 نومبر (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے شہر کے سیف آباد علاقہ میں چلائے جارہے قحبہ گری کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ازبکستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو دلالوں کے چنگل سے رہا کروالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس نے سیف آباد پولیس کی مدد سے آنند پلازا پلاٹ نمبر 101 پر دھاوا کرتے ہوئے دو دلال 63 سالہ انجاموری وجئے کمار اور نوکارتم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ وجئے کمار کا تعلق وجئے واڑہ سے ہے اور وہ سال 2010 ء میں ٹیکسٹائیل کے کاروبار کیلئے حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور وہ بے راہ رو تھا جس کے نتیجہ میں اکثر قحبہ گری کے اڈوں کو جایا کرتا تھا ۔ کاروبار میں نقصان کے بعد اس نے خود قحبہ گری کے اڈے چلانا شروع کیا اور وہ شہر کے پاش علاقوں میں رہائشی اپارٹمنٹس میں فلیٹس کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے کولکتہ ، ممبئی ، نئی دہلی کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی لڑکیوں کو کاروبار کیلئے شہر لایا کرتا تھا ۔ وجئے کمار کو سابق میں نارائن گوڑہ ، پنجہ گٹہ ، بنجارہ ہلز پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد اس نے سیف آباد کے آنند پلازا میں ایک فلیٹ کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے ساتھی دلال نوکارتم اور دہلی سے تعلق رکھنے والی متسوبھا اور ممبئی کے راجو کو بھی اس کاروبار میں شراکت دار بنایا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے دلال وجئے کمار اور خاتون دلال کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے چنگل سے ازبکستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو رہا کروالیا ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 5 موبائیل فون ، آدھار کارڈ ، موٹر سائیکل اور نقد رقم وغیرہ برآمد کرتے ہوئے اسے پولیس سیف آباد کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وجئے کمار پر عنقریب پی ڈی ایکٹ نافذ کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT