Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / خیریت آباد سے ٹی آر ایس امیدوار وجئے ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیابی

خیریت آباد سے ٹی آر ایس امیدوار وجئے ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیابی

حیدرآباد 5 فروری (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کی امیدوار بلدی ڈیویژن خیریت آباد مسز وجیہ ریڈی کو جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ خیریت آباد ڈیویژن کے سلم اور کالونی میں قیام کرنے والے عوام نے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہمیشہ عوام کو دستیاب رہنے والی سابق قائد مقننہ کانگریس آنجہانی پی جناردھن ریڈی کی دختر مسز وجیہ ریڈی کو 12,373 ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے انھیں ان کی عوامی خدمات کا انمول تحفہ فراہم کیا ہے۔ خیریت آباد ڈیویژن کے عوام نے پی ایچ ڈی کی طالبہ پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کے سابق وزیر صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس کمیٹی مسٹر ڈی ناگیندر نے وجیہ ریڈی کو شکست دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا باوجود اس کے عوام نے وجیہ ریڈی کی خدمات پر بھروسہ کرتے ہوئے ناگیندر کے تمام سیاسی حربوں کو ناکام بنادیا ہے کیوں کہ ناگیندر کو خوف تھا کہ مسز وجیہ ریڈی ان کے سیاسی مستقبل کے لئے خطرہ ہے۔ اس لئے ناگیندر نے خیریت آباد بلدی ڈیویژن کے انتخاب کو وقار کا مسئلہ بنالیا۔ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پیسہ پانی کی طرح بہایا باوجود اس کے رائے دہندوں نے وجیہ ریڈی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT