Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / خیریت آباد سے ڈی ناگیندر کے ٹکٹ پر تجسس برقرار

خیریت آباد سے ڈی ناگیندر کے ٹکٹ پر تجسس برقرار

’’جسے بھی ٹکٹ ملے کام کروں گا‘‘ : ناگیندر
حیدرآباد۔9 نومبر (سیاست نیوز) سابق وزیر اور ٹی آر ایس کے قائد ڈی ناگیندر نے واضح کیا کہ خیریت آباد اسمبلی حلقے سے کسی کو بھی ٹکٹ دیا جائے وہ پارٹی کی کامیابی کے لیے کام کریں گے۔ واضح رہے کہ ڈی ناگیندر جنہوں نے حال ہی میں کانگریس سے استعفیٰ دے کر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی، حلقہ اسمبلی خیریت آباد سے ٹکٹ کے خواہاں ہیں۔ خیریت آباد سے تعلق رکھنے والے بی جے پی قائدین نے آج ناگیندر کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ناگیندر نے کہا کہ کانگریس نے ٹکٹوں کی تقسیم میں پسماندہ طبقات کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں پسماندہ طبقات ٹی آر ایس کی تائید کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی عہدے کی لالچ میں ٹی آر ایس میں شامل نہیں ہوئے۔ وہ پارٹی کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔ ناگیندر نے کہا کہ جسے بھی خیریت آباد کا ٹکٹ دیا جائیگا وہ اس کے ساتھ مل کر کام کرنے تیار ہیں۔ کے سی آر نے ریاست میں کئی فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا جو کامیابی کے لیے کافی ہے۔ ریاست کی ترقی کے سلسلہ میں کے سی آر کی مساعی کی ملک بھر میں ستائش کی جارہی ہے۔ تلنگانہ ترقی کے اعتبار سے ملک کی نمبر ون ریاست بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو رائے دہندے مسترد کردیں گے۔ حلقہ اسمبلی خیریت آباد کے امیدوار کے نام کے اعلان میں تاخیر کے سبب ناگیندر کے حامیوں میں بے چینی دیکھی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT