Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / داؤدی رہنما نے مودی کی ستائش کی

داؤدی رہنما نے مودی کی ستائش کی

ممبئی ، 6 جنوری (سیاست ڈا ٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی پسندیدہ اسکیمات ’میک اِن انڈیا‘ اور ’سوچھ بھارت‘ کو سیدنا مفضل سیف الدین سے تائید حاصل ہوئی، جو داؤدی بوہرہ فرقہ کے روحانی رہنما ہیں، جنھوں نے وزیراعظم کے ’’ترقیاتی کاموں‘‘ کیلئے اپنی برادری کی حمایت کا تیقن دیا۔ وہ آج یہاں اپنے والد ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین کی پہلی ب

ممبئی ، 6 جنوری (سیاست ڈا ٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی پسندیدہ اسکیمات ’میک اِن انڈیا‘ اور ’سوچھ بھارت‘ کو سیدنا مفضل سیف الدین سے تائید حاصل ہوئی، جو داؤدی بوہرہ فرقہ کے روحانی رہنما ہیں، جنھوں نے وزیراعظم کے ’’ترقیاتی کاموں‘‘ کیلئے اپنی برادری کی حمایت کا تیقن دیا۔ وہ آج یہاں اپنے والد ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین کی پہلی برسی پر اجتماع سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا، ’’وزیراعظم نریندر مودی کے ہندوستانیوں کی زندگی میں بہتری اور ہمارے ملک کو آگے بڑھانے کیلئے پروگرام قابل ستائش ہیں۔ میری دعا ہے کہ وہ ہمیشہ تندرست رہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT