Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / داؤد ابراہیم ،حافظ سعید ، لکھوی کے اثاثے ضبط کرنے کا مطالبہ

داؤد ابراہیم ،حافظ سعید ، لکھوی کے اثاثے ضبط کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی ۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان پر زور دے گا کہ انڈور ورلڈ ڈاؤن داؤد ابراہیم اور ہندوستان کو شدت سے مطلوب دہشت گرد حافظ محمد سعید اور ذکی الرحمن لکھوی کے اثاثہ جات ضبط کرلیں ۔ ان تمام کے نام اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسلام آباد کو چاہئیے کہ وہ ان افراد کے اثاثہ جات ضبط کرلی

نئی دہلی ۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان پر زور دے گا کہ انڈور ورلڈ ڈاؤن داؤد ابراہیم اور ہندوستان کو شدت سے مطلوب دہشت گرد حافظ محمد سعید اور ذکی الرحمن لکھوی کے اثاثہ جات ضبط کرلیں ۔ ان تمام کے نام اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسلام آباد کو چاہئیے کہ وہ ان افراد کے اثاثہ جات ضبط کرلیں ۔ اقوام متحدہ کی رکن کی حیثیت سے پاکستان کو داؤد ابراہیم ، لشکر طیبہ کے بانی سعید اور ممبئی دہشت گرد حملوں کے اصل سازشی لکھوی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان پر تحدیدات نافذ کریں ۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی القاعدہ طالبان تحدیدات کمیٹی نے ان تمام کے نام کو اپنی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان تینوں دہشت گردوں کے اثاثہ جات کا جائزہ لیکر انہیں ضبط کرلیں ۔ اس سلسلے میں بہت جلد رسمی مکتوب لکھا جائے گا ۔ داؤد ابراہیم کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی فہرست میں 2003 ء سے ہی شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT