Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل میں اختلافات

داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل میں اختلافات

ممبئی14دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انڈرورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کا پرانا اور قابل اعتماد ساتھی چھوٹا شکیل سے علیحدگی ہو گئی ہے ۔سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق چھوٹا شکیل جو اب تک داؤد کے ساتھ پاکستان کے کراچی میں چھپ کر رہ رہا تھا، اب وہ وہاں سے نامعلوم جگہ جاکر چھپ گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ دونوں 1980 میں ہوئے ممبئی حملوں کے بعد سے کراچی میں ہی رہ رہے تھے ۔داؤد اور شکیل کے درمیان جنگ کی اہم وجہ داؤد کے چھوٹے بھائی انیس کو مانا جا رہا ہے۔شکیل اور انیس کے درمیان گینگ کے کام کو لے کر جھگڑے ہوتے رہتے تھے ۔اب تک شکیل کو داؤد کا سب سے قریبی سمجھا جاتا رہا ہے ، گینگ کا سارا کام کاج وہی دیکھتا ہے ۔انیس کو یہ سب اچھا نہیں لگتا تھا اور وہ اپنے بڑے بھائی (داؤد) کا خاص اور گینگ کا سربراہ بننا چاہتا ہے ۔اس کے لئے وہ گینگ کے کام میں مداخلت کرتا رہتا تھا جو شکیل کو اچھا نہیں لگتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT