Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / داؤد ابراہیم کی واپسی کی پیشکش پر یو پی اے حکومت میں غور و خوص !

داؤد ابراہیم کی واپسی کی پیشکش پر یو پی اے حکومت میں غور و خوص !

نئی دہلی ۔ /11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے ایک وکیل نے جو کانگریس لیڈر بھی ہیں ، پارٹی قیادت کو حال ہی میں یعنی 2013 ء میں اس بات سے واقف کرایا کہ انڈر ورلڈ ڈاؤن داؤد ابراہیم ہندوستان واپس ہونے کیلئے تیار ہیں ۔ سابقہ یو پی اے حکومت کے عہدیداروں نے اس بات کی توثیق کی اور بتایا کہ داؤد ابراہیم کی اس پیشکش کے بارے میں اندرون پارٹی اور حکومت میں اعلیٰ سطحی تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔ 1993 ء ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے کئی ماہ بعد بھی داؤد ابراہیم کی ہندوستان واپسی کی پیشکش کا انکشاف ہوا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بم دھماکوں کے دو دہے بعد 2013 ء میں بھی داؤد ابراہیم نے واپسی کی پیشکش کی تھی ۔ اس معاملے پر سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور اس وقت کے قومی سلامتی مشیر شیوشنکر مینن نے تبادلہ خیال بھی کیا تھا ۔ وکیل کے بموجب انہوں نے کانگریس کے دو سینئر قائدین سے داؤد ابراہیم کی پیشکش کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ان کا یہ خیال تھا کہ یہ ایک انتہائی گرما گرم موضوع ہے ۔اس کے علاوہ ہندوستان کو مطلوب ترین دہشت گرد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے امکانات بھی جوکھم بھرے ہیں ۔ اس بارے میں تبصرے کیلئے شیوشنکر مینن سے ربط قائم نہیں ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT