Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر اور ساتھیوں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا مقدمہ

داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر اور ساتھیوں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا مقدمہ

نئی دہلی؍ ممبئی۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے تحت مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ مقدمہ مفرور ملزم داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف دائر کیا گیا ہے، جن پر دھمکیاں دے کر مہاراشٹرا کے نامور بلڈرس سے رقومات کے وصول کرنے کا الزام ہے۔ کاسکر اور دیگر دو قریبی ساتھی حال ہی میں ممبئی سے گرفتار کئے گئے تھے۔ ذرائع کے بموجب انسداد رقومات کی غیرقانونی منتقلی قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت کاسکر، اس کے قریبی ساتھیوں اسرار سید اور ممتاز اے شیخ اور دیگر کے خلاف بھی دائر کیا گیا ہے۔ پولیس کا الزام ہے کہ کاسکر اور اس کے ساتھیوں نے تھانے میں ایک نامور بلڈر کو دھمکیاں دے کر 30 لاکھ روپئے مالیتی 4 فلیٹس کا قبضہ اس سے حاصل کرلیا تھا۔ ای ڈی اس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

TOPPOPULARRECENT