Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / داؤد ابراہیم کے بھائی سے ممبئی کی منہدم عمارت کے تخلیہ کا مطالبہ

داؤد ابراہیم کے بھائی سے ممبئی کی منہدم عمارت کے تخلیہ کا مطالبہ

دامر والا بلڈنگ اور شبنم گیٹ ہاؤز پر غیرقانونی قبضہ کا الزام ، تخلیہ کی نوٹس
ممبئی ۔ /7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ ممبئی کی بوسیدہ عمارت کا تخلیہ کردیں ۔ عہدیداروں کے بموجب اسے غیرقانونی طور پر حاصل کیا گیا تھا ۔ کاسکر سے دامر والا بلڈنگ کے تخلیہ کا مطالبہ کیا گیا ہے جو بھینڈی بازار میں پاک میڈیا اسٹریٹ پر واقع ہے اور شبنم گیسٹ ہاؤز جے جے مارگ کے علاقہ میں جنوبی ممبئی میں ہے ۔ اسمگلروں اور زرمبادلہ کا کاروبار کرنے والوں میں ایک نوٹس قانون جائیداد کی ضبطی 1976 ء یا سافیما قانون کے تحت دامر والا بلڈنگ کے روبرو چسپاں کی گئی ہیں ۔ یہ قانون 1976 ء میں منظور کیا گیا تھا ۔ عمارت کے مکینوں کو اس کا تخلیہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اسی طرح کی ایک نوٹس شبنم گیسٹ ہاؤز واقع جے جے مارگ علاقہ جنوبی ممبئی پر بھی چسپاں کی گئی ہے ۔ داؤد کی مرحوم بہن حسینہ پرکر بھی دامر والا بلڈنگ کے مکینوں میں شامل ہیں ۔ جائیداد کی ضبطی کیلئے اپیلیٹ ٹریبونل نے اعلان کیا ہے کہ دونوں جائیدادیں غیرقانونی طور پر حاصل کی گئی تھیں اور ان پر سافیما قانون کے تحت قبضہ کرنے کی منظوری دی ہے ۔ کازکر کو دھمکیاں دے کر رقم وصول کرنے کے الزام میں فبروری 2015 ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔ جائیداد کے ایک ایجنٹ محمد سلیم شیخ نے ایک شکایت درج کرواتے ہوئے کازکر اور اس کے آدمیوں پر اس پر حملہ کرنے کا اور 3 لاکھ روپئے کا مطالبہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT