Wednesday , September 26 2018
Home / دنیا / داؤد ابراہیم کے بھائی پر امریکی تحدیدات

داؤد ابراہیم کے بھائی پر امریکی تحدیدات

واشنگٹن /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج دو ہندوستانیوں بشمول انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور پاکستان میں قائم کاغذ کی ایک کمپنی پر داؤد ابراہیم کے گروہ سے روابط کی بنا پر تحدیدات عائد کردیں۔ شیخ انیس ابراہیم کاسکر (داؤد ابراہیم کا بھائی) اور عزیز موسیٰ بلاقیہ پر صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند سے 15 دن قبل عائد کی گئی ہیں۔ انی

واشنگٹن /16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج دو ہندوستانیوں بشمول انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور پاکستان میں قائم کاغذ کی ایک کمپنی پر داؤد ابراہیم کے گروہ سے روابط کی بنا پر تحدیدات عائد کردیں۔ شیخ انیس ابراہیم کاسکر (داؤد ابراہیم کا بھائی) اور عزیز موسیٰ بلاقیہ پر صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند سے 15 دن قبل عائد کی گئی ہیں۔ انیس ابراہیم منشیات کی اسمگلنگ، دھمکاکر رقموں کی وصولی، سپاری لے کر قتل اور ڈی کمپنی کی جانب سے رقومات کی غیر قانونی منتقلی کے علاوہ 1993ء کے ممبئی دھماکوں کا ملزم ہے۔ بلاقیہ ڈی کمپنی کے ساتھ 1993ء سے ہی روابط رکھتا تھا اور ہندوستانی عہدہ داروں کو مطلوب تھا۔ امریکی اور ہندوستان نے 30 ستمبر کے مودی۔ اوباما ملاقات کے بعد ایسی سرگرمیوں کو کچلنے میں تعاون کا عہد کیا تھا۔ داؤد ابراہیم پاکستان میں مقیم ہے اور پورے جنوبی ایشیا میں مجرمانہ نٹ ورک چلاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT