Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / داؤد سے خطرہ ، چھوٹا راجن کیلئے سخت سکیورٹی

داؤد سے خطرہ ، چھوٹا راجن کیلئے سخت سکیورٹی

ایرکنڈیشنڈ لاک اپ پر اسرائیلی تربیت یافتہ کمانڈوز کا پہرہ
نئی دہلی ۔ /11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کا انڈر ورلڈ ڈاؤن جو 27 سال تک ہندوستانی حکام کو شدت سے مطلوب ہونے کے باوجود بیرونی ممالک میں پرتعیش زندگی گزاررہا تھا گزشتہ ہفتہ انڈونیشیاء سے حوالگی کے بعد اب دہلی میں سی بی آئی کی تحویل میں یہ بھی پرتعیش زندگی گزار رہا ہے ۔ راجن کو ایک کشادہ لاک اپ میں تنہا رکھا گیا ہے جو ایرکنڈیشنڈ ہے جہاں صرف اس کے خلاف تقریباً 25 مختلف مقدمات کے ضمن میں پوچھ گچھ کرنے والے عہدیداروں کو ہی رسائی کی اجازت دی گئی ہے ۔ سی بی آئی کے اے سی لاک اپ سیل کے 20×10 فٹ کشادہ ہال میں راجن فرش پر پڑا اس کے ساتھ ایک کمبل بھی ہے اور باہر اے کے ۔ 47 رائفل بردار کمانڈوز سخت پہرہ دے رہے ہیں ۔ یہ کمانڈوز اسرائیلی تربیت یافتہ ہیں جنہیں دست بہ دست لڑنے کی اسرائیلی تکنیک ’کراؤمگا‘ پر بھی مہارت حاصل ہے ۔ باور کیا جاتا ہے کہ چھوٹا راجن کو اپنے ایک مفرور حریف داؤد ابراہیم کی ٹولی سے لاحق خطرات کے پیش نظر یہ سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ اس کو اس بڑے ہال کے علاوہ بیت الخلاء سے منسلک علحدہ کمرہ بھی دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT