Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / داؤد پراپرٹی کی نیلامی پرممبئی میں 1993جیسے دھماکوں کی دھمکی

داؤد پراپرٹی کی نیلامی پرممبئی میں 1993جیسے دھماکوں کی دھمکی

ممبئی 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ روز جنوبی ممبئی میں واقع داؤد ابراھیم کی تین جائیدادوں کی گیارہ کروڑمیں نیلامی کے بعد ڈی کمپنی نے کوئی خاصی دلچسپی نہیں دکھائی جوکہ حیرت انگیز بات تھی لیکن رات دیر گئے ممبئی پولیس کا سکون اُس وقت +

غارت ہوگیا جب عثمان چودھری نامی شخص نے ایک نجی چینل کے رپورٹر کو موبائل پر دھمکی دی کہ اگر اس جائیدادپر قبضہ کیا گیا تو شہر میں 1993 جیسے بم دھماکے کیے جائیں گے ۔
شرد پوار کا 4 روزہ دورۂ ودربھ
ناگپور۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ این سی پی شرد پوار نے آج مہاراشٹرا کے ودربھ خطہ کا اپنا چار روزہ دورہ شروع کیا جس کے دوران وہ کسانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقف ہوں گے۔ پوار آج صبح ناگپور ایرپورٹ پہنچے جہاں سے وہ سڑک کے راستے ضلع گڑچرولی کے لیے روانہ ہوئے۔ اپنے دورے میں این سی پی لیڈر اس خطہ کے یوت محل، چندرا پور اور دیگر اضلاع میں کسانوں سے ملاقات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT