Tuesday , February 20 2018
Home / ہندوستان / داؤد کی تین جائیدادوں کا ہراج

داؤد کی تین جائیدادوں کا ہراج

ممبئی ۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ممبئی میں مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراھیم کی تین جائیدادوں کا آج 11.58 کروڑ روپئے میں ہراج کردیا گیا ، اس عمل سے وابستہ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ یہ جائیدادوں کا وزارت فینانس نے متعلقہ قانون کے تحت ہراج کیا ۔ یہ تین جائیدادیں ہوٹل رونق افروز (دہلی ذائقہ ) ، شبنم گیسٹ ہاؤس اور دامروالا بلڈنگ کے چھ روم ہیں۔ ’’سیفی برہانی اپ لفٹمنٹ ٹرسٹ ‘‘ نے داؤد ابراہیم کی تینوں جائیدادوں کیلئے ہراج پر کامیاب بولی لگائی ۔

امتحانی پرچوں میں خامیوں کی 7یوم میں نشاندہی کرنے کا موقع
نئی دہلی ۔ 14نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) یونین پبلک سرویس کمیشن ( یو پی ایس سی ) نے امیدواروں کیلئے سات یوم کی مدت مقرر کی ہے کہ وہ اس کی جانب سے منعقدہ مختلف امتحانات میں پوچھے گئے سوالات میں کوئی غلطی یا خامی پائیں تو مطلع کریں ۔ ہزاروں طلبہ کمیشن کی جانب سے ریکروٹمنٹ کے مختلف امتحانات میں شرکت کرتے ہیں ۔ ان میں سیول سرویسیس ایکزامنیشن شامل ہے جس سے آئی اے ایس اور آئی پی ایس و دیگر عہدیداران منتخب کئے جاتے ہیں۔ یو پی ایس سی نے ایک بیان میں کہاکہ ہر امتحانات کے لئے سات یوم (ایک ہفتہ) کا وقت محفوظ ہوتا ہے جو امتحان کی تاریخ کے اگلے روز سے ساتویں دن شام 6 بجے تک ہوتا ہیکہ امیدوار پرچۂ سوالات میں کچھ بھی خامی پائیں تو اس کی نشاندہی کریںاور ارباب مجاز کے علم میں لائیں۔

TOPPOPULARRECENT