Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / داؤد کی خودسپردگی پیشکش مشرط تھی مسترد کردی گئی ، شرد پوار کا بیان

داؤد کی خودسپردگی پیشکش مشرط تھی مسترد کردی گئی ، شرد پوار کا بیان

ممبئی ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی لیڈر اور سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا شرد پوار نے آج کہا کہ سینئر ایڈوکیٹ رام جیٹھ ملانی نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی خودسپردگی کیلئے آمادگی کے بارے میں اُن سے رابطہ کیا تھا لیکن اس کیلئے پیش کردہ شرائط ریاستی حکومت کیلئے قابل قبول نہیں تھیں۔ یہ پیشکش 1990ء کے دہے میں پوار کی بحیثیت چیف منسٹر م

ممبئی ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی لیڈر اور سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا شرد پوار نے آج کہا کہ سینئر ایڈوکیٹ رام جیٹھ ملانی نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی خودسپردگی کیلئے آمادگی کے بارے میں اُن سے رابطہ کیا تھا لیکن اس کیلئے پیش کردہ شرائط ریاستی حکومت کیلئے قابل قبول نہیں تھیں۔ یہ پیشکش 1990ء کے دہے میں پوار کی بحیثیت چیف منسٹر میعاد کے دوران کی گئی تھی۔ پوار نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یہ صحیح ہے کہ رام جیٹھ ملانی نے داؤد کی واپسی کیلئے آمادگی سے متعلق تجویز دی تھی۔ لیکن ایک شرط تھی کہ داؤد کو جیل میں نہ رکھا جائے۔ یہ قابل قبول نہ تھا۔

TOPPOPULARRECENT