Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / داؤد یا حافظ سعید کی حوالگی کیلئے کوئی درخواست نہیں ‘وزارت خارجہ

داؤد یا حافظ سعید کی حوالگی کیلئے کوئی درخواست نہیں ‘وزارت خارجہ

نئی دہلی 14 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت خارجہ نے کہا کہ اسے ممبئی حملوں کے سرغنہ حافظ سعید اور 1993 سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم داؤد ابراہیم کی حوالگی کیلئے ان مقدمات کی تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ۔ وزارت نے آر ٹی آئی کی ایک درخواست پر یہ جواب دیا ہے ۔ وزارت کا کہنا تھا کہ اسے ابھی تک کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی سے حافظ سعید یا داؤد ابراہیم کی حوالگی ‘ منتقلی یا واپسی کیلئے کوئی بھی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ۔ داؤد ابراہیم 1993 میں ممبئی میں ہوئے بم دھماکوں کا اصل ملزم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT