Tuesday , November 20 2018
Home / ہندوستان / دابھولکر قتل کیس : ملزم نے اسلحہ کو ساحل سمندر پر پھینک دیا

دابھولکر قتل کیس : ملزم نے اسلحہ کو ساحل سمندر پر پھینک دیا

پونے ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : سی بی آئی نے آج یہاں ایک مقامی عدالت سے کہا کہ معقولیت پسند جہدکار نریندر دابھولکر کی ہلاکت میںملوث ایک ملزم شرد کلاسکر نے اس سال جولائی کے دوران ممبئی کے قریب سمندری ساحل کے پتھریلے مقام پر چار آتشیں اسلحہ پھینک دیا تھا ۔ اس ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ کلاسکر 20 اگست 2013 کو دابھولکر کو گولی مارنے والے دو افراد میں شامل ایک ملزم ہے ۔ سی بی آئی نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی دستہ کی طرف سے اگست میں اسلحہ کی دستیابی کے کیس میں وائیبھو راوت کو گرفتار کیا گیا تھا جو اسلحہ کو ٹھکانے لگاتے وقت کلاسکر کے ساتھ موجود تھا ۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ ایس ایم اے سید کی عدالت نے کلاسکر کی تحویل میں ستمبر 17 تک توسیع دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT