Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / داخلی سلامتی پر غور کیلئے ریاستی وزرائے داخلہ کا اجلاس

داخلی سلامتی پر غور کیلئے ریاستی وزرائے داخلہ کا اجلاس

نئی دہلی 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے 3 جولائی کو تمام ریاستوں کے وزرائے داخلہ کا ایک اجلاس طلب کیا ہے تاکہ ملک میں داخلی سکیوریٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے ۔ تمام ریاستوں کے وزرائے داخلہ امکان ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت کرینگے جس کی صدارت مسٹر راج ناتھ سنگھ کرینگے ۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال ‘ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی ‘ ماؤیسٹوں کی جانب سے ہونے والا تشدد اور دیگر مسائل پر بھی اس کانفرنس میں غور کیا جائے گا۔
یہ ایک روزہ کانفرنس نئی دہلی میں منعقد کی جا رہی ہے ۔ این ڈی اے کے دور حکومت میں ریاستوں کے وزرائے داخلہ کی یہ پہلی کانفرنس ہوگی جس میں تمام وزرائے داخلہ مل کر ملک کی داخلی سکیوریٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ سابقہ یو پی اے کے دور حکومت میں وزارت داخلہ کی جانب سے ہر سال چیف منسٹروں کی ایک کانفرنس منعقد کرکے ملک کی داخلی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا رہا ہے تاکہ این ڈی اے کے دور میں گذشتہ تین سال کے دوران ایسا کوئی اجلاس منعقد نہیں کیا گیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT