Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / داخلی سلامتی کی مضبوطی اور پولس کی تجدیدکاری کیلئے 25000 کروڑ

داخلی سلامتی کی مضبوطی اور پولس کی تجدیدکاری کیلئے 25000 کروڑ

کے تین سالہ منصوبے کو منظوری
نئی دہلی، 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال کو مضبوط بنانے کے لئے تین سالوں میں 25000 کروڑ سے زائد رقم خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، جس کو کابینہ نے آج منظوری دے دی ۔اس تجویز کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ کابینہ میٹنگ کے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ یہ منصوبہ ملک کے داخلی سلامتی کو مضبوط بنانے اور پولس کی تجدید کاری اور انتہاپسندی ، دہشت گردی اور نکسل متاثرہ اضلاع میں قانون و انتظام کو مضبوط کرنے کے لئے بنایا گیا ہے ، جس میں 2017-18 سے 2019-20 تک 25060 خرچ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT