Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / دادری جیسے واقعات ہوتے رہتے ہیں

دادری جیسے واقعات ہوتے رہتے ہیں

مودی عدم روادار نہیں ،پاکستان سے گفتگو کی وکالت : مفتی سعید
سرینگر 3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عدم رواداری پر جاری مباحث کے دوران چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے آج وزیر اعظم نریندرمودی کی مدافعت کی اور کہا کہ وہ قطعی عدم روادار نہیں ہیں بلکہ سب کو ساتھ لے کر چلنے والے ہیں۔ مفتی سعید نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کی بھی وکالت کی اور کہا کہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ 7 نومبر کو دورہ کشمیر کے موقع پر پاکستان کے ساتھ بات چیت کو بحال کریں جیسا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے 2003 سرزمین کشمیر سے کیا تھا ۔ مفتی سعید نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی غیر روادار نہیں ہیں۔ انہوں نے مفتی سعید کے ساتھ مفاہمت کی ہے ۔ مجھے لوک سبھا کی صرف تین نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔ مودی کو ملک کے 1.2 بلین عوام نے وزیر اعظم منتخب کیا ہے ۔ مجھ سے ہاتھ ملانے میں ان کا کوئی ویژن ضرور ہوسکتا ہے ۔ وہ جانتے ہیں کہ میں کس طرح کی پالیسیوں پر عمل کرتا ہوں۔ دادری میں ایک شخص کے قتل کے تعلق سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن مودی سب کو ساتھ لے کر چلنے والے ہیں۔ مفتی سعید نے نریندر مودی کی مدافعت ایسے وقت میں کی ہے جب مرکزی حکومت پر ملک کے عدم رواداری کے ماحول پر سخت تنقیدیں کی جا رہی ہیں۔
میرے خلاف الزامات جھوٹے : واڈرا
نئی دہلی 3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا نے دہلی سے کام کرنے والی ایک کمپنی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دھاوے کی اطلاعات کو جھوٹا الزام قرار دیتے ہوئے مسترد کریا ۔واڈرا اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ ایک بار پھر انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ یہ جھوٹے الزامات ان سے منسوب کئے جا رہے ہیں۔ قوم کو اس حکمت عملی کے ذریعہ گمراہ کیا جا رہا ہے ۔ رابرٹ واڈرا پر قانون کی خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT