Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ’دادری قتل‘ ایک چھوٹا سا واقعہ

’دادری قتل‘ ایک چھوٹا سا واقعہ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ و سابق پولیس کمشنر ممبئی ستیہ پال سنگھ کا ریمارک
نئی دہلی 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ ستیہ پال سنگھ نے آج یہ کہتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا کہ ’’دادری قتل‘‘ ’ایک چھوٹا سا واقعہ‘ ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس ریمارک پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہاکہ اس سے تفریق پیدا کرنے پارٹی کے لائحہ عمل کا اظہار ہوتا ہے۔ ستیہ پال سنگھ نے سی این این ۔ آئی بی این کو دیئے گئے انٹرویو میں کہاکہ جہاں تک ایک چھوٹے سے واقعہ دادری کا تعلق ہے، ہمارے ملک کا جمہوری ماحول پوری طرح سے اس سے نمٹنے کا اہل ہے۔ ہمارا ملک ایسے واقعات سے نمٹنے کا پوری طرح اہل ہے۔ باغپت کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی کہاکہ حکومت کو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی حالت زار پر توجہ دینی چاہئے۔ کانگریس ترجمان اجئے کمار نے دادری پر ستیہ پال سنگھ کے تبصرہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی اس وقت جو کوشش کررہی ہے یہ اس کا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہاکہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے ریمارکس پر انھیں کافی مایوسی ہوئی جو پہلے ممبئی کے پولیس کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی فرقہ جاتی خلش پیدا کرتے ہوئے اقتدار پر قابض ہونے کا لائحہ عمل اختیار کئے ہوئے ہے۔ سماج وادی پارٹی لیڈر راجیو  رائے نے بی جے پی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ فرقہ پرستی خلش مزید بڑھے گی کیوں کہ اترپردیش انتخابات قریب آرہے ہیں۔ انھیں اس بات کا بھی بے حد افسوس ہے کہ ایک ایسے رکن پارلیمنٹ نے یہ بات کہی جو سابق پولیس کمشنر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT