Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / دادری مسلم لڑکیوں کی شادی ،ہندو عوام کی مدد

دادری مسلم لڑکیوں کی شادی ،ہندو عوام کی مدد

دادری (یو پی ) ۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بڑے گوشت کے استعمال کی افواہ پر زدوکوب کے ذریعہ ایک شخص کو ہلاک کردینے سے دہل کر رہ جانے والے گڑبڑزدہ دیہات بشاڑہ اور ضلع دادری میںہندو عوام نے مسلم برادری کی دو لڑکیوں کی شادی میں مدد کی ۔ بشاڑہ کے ساکن حکیم جو چند دن قبل دیہات سے شادی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی سوچ رہے تھے کیونکہ ایک عمر رسیدہ شخص کو بڑا گوشت استعمال کرنے کی افواہ پر مار مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ‘ دوبارہ دل کھول کر مسکرا رہے ہیں کیونکہ دیہاتیوں نے نہ صرف ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا بلکہ اُن کی دو بیٹیوں کی شادی میں ہرممکن مدد کی ۔ہندو خاندانوں نے دولھا کا خیرمقدم کیا ۔ کھانے اور ڈیرے کا انتظام کیا ۔ ایس ڈی ایم آر کے سنگھ نے کہا کہ بشاڑہ کی صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT