Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دادری واقعہ کی سخت مذمت

دادری واقعہ کی سخت مذمت

بودھن /4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا شاخ بودھن کے جنرل سکریٹری شیخ بابو نے اپنے صحافتی بیان میں ریاست اتر پردیش کے دادری میں ایک مسلم معمر شخص جناب محمد اخلاق کو اکثریتی فرقہ کی طرف سے مار مارکر موت کے گھاٹ اتار دینے اور ان کے فرزند کو بری طرح محض اس لئے زخمی کیا گیا کہ ان کے مکان میں گائے کا گوشت پکانے کی کسی نے افواہ پھیلادی تھی۔ کامریڈ شیخ بابو نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو فرقہ پرست سیاسی جماعتوں کی منصوبہ بند سازش قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی 2017ء کے اتر پردیش اسمبلی کے انتخابات کی حکمت عملی کے طورپر فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہے۔ انھوں نے اس واقعہ کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا اور مرکزی وزیر ثقافت مہیش شرما کی جانب سے اس واقعہ کو حادثہ قرار دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT