Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / دارالخیر اسٹڈی سنٹر کریم نگر کے گرمائی کیمپ کا اختتام

دارالخیر اسٹڈی سنٹر کریم نگر کے گرمائی کیمپ کا اختتام

کریم نگر۔/6جون، ( ذریعہ ای میل ) دارالخیر اسٹڈی سنٹر کریم نگر کے تحت گرمائی کیمپ کا جو 15اپیل سے اسپوکن انگلش اور ساتھ ساتھ عربی تعلیم کا نظم 45دن کیلئے کیا گیا تھا شالیمار فنکشن ہال کشمیر گڈہ، آر آرگارڈن کارخانہ گڈہ، فنکشن ہال میں اختتام پذیر ہوا۔ اس کے لئے معروف انگریزی لکچرر اور عربی اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی۔ انگلش لکچرر نے انگل

کریم نگر۔/6جون، ( ذریعہ ای میل ) دارالخیر اسٹڈی سنٹر کریم نگر کے تحت گرمائی کیمپ کا جو 15اپیل سے اسپوکن انگلش اور ساتھ ساتھ عربی تعلیم کا نظم 45دن کیلئے کیا گیا تھا شالیمار فنکشن ہال کشمیر گڈہ، آر آرگارڈن کارخانہ گڈہ، فنکشن ہال میں اختتام پذیر ہوا۔ اس کے لئے معروف انگریزی لکچرر اور عربی اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی۔ انگلش لکچرر نے انگلش میں بچوں کو گفتگو کرنے کی تربیت دی۔ عربی کے تعلق سے عربی اساتذہ کا مظاہرہ اچھا رہا۔ بچوں کا نماز، تراویح، اور نماز جنازہ کا اسٹیج پر عملی مظاہرہ قابل تحسین رہا۔ ان طلباء میں آپس میں مقابلہ کرایا گیا اور مقابلوں میں 38 طلباء اور طالبات جو ٹاپر ہیں ان کو انعامات سے نوازا گیا اور ساتھ ہی طلباء اور طالبات جو کوچنگ میں شریک رہے ان کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔ ان تمام کاموں کی نگرانی جناب احمد بن عمر کنوینر دارالخیر ویلفیر سوسائٹی نے کی۔ جناب لیاقت علی بیگ، سرور بیابانی، مظفر الدین، عبدالسلام، رشید لطیفی، مصطفے علی انصاری، مقبول حسین، محسن علی، جناب اسمعیل اشفاق، حافظ رضوان اور خواجہ سرور الدین، سید اعجاز احمد اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT