Saturday , December 15 2018

دارالسلام بینک حسینی علم میں آتشزدگی

حیدرآباد۔ 21 مئی (سیاست نیوز) دارالسلام کوآپریٹیو بینک حسینی علم برانچ میں آج رات آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آج رات بینک کے احاطہ سے اچانک دھواں اُٹھنے لگا جس کے سبب مقامی عوام نے پولیس کنٹرول اور فائر سرویس کو اطلاع دی۔ کچھ ہی دیر میں حسینی علم پولیس اور مغل پورہ فائر اسٹیشن سے وابستہ فائر انجن وہاں پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس میں تقریباً دو گھنٹے لگ گئے۔ باور کیا جاتا ہے کہ اس واقعہ میں بینک میں موجود کمپیوٹرس، فرنیچر اور دیگر اشیاء جلکر خاکستر ہوگئے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شاٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اس واقعہ میں لاکرس اور دیگر دستاویزات محفوظ ہیں۔

وشاکھاپٹنم ہاسپٹل سے تین دن کے بچہ کا اغواء
حیدرآباد۔/21مئی، ( این ایس ایس ) وشاکھاپٹنم کے کنگ جارج ہاسپٹل سے آج صبح کی اولین ساعتوں میں تین دن کے بچہ کا اغواء کرلیا گیا۔ جالری پیٹ کی ساکن ایک خاتون واسوپلی گونا کو زچگی کیلئے 18مئی کو اس ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جس کو 19مئی کی شام ایک لڑکا تولد ہوا تھا جو آج صبح سے غائب ہے۔ ٹاؤن Iپولیس نے گمشدہ بچہ کے والدین کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT