Wednesday , December 19 2018

دارالعلوم دیوبند کے دو طلبہ کو گولی مارنے کے بعد کشیدگی

مظفر نگر /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرقہ وارانہ طورپر حساس ضلع مظفر نگر میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ چند نامعلوم بندوق برداروں نے آج یہاں دارالعلوم دیوبند کے دو طلبہ پر فائرنگ کردی، جس میں وہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایچ این سنگھ نے کہا کہ محمد بارک اور ابو اعظمی پر موٹر سائیکل سواروں نے چھابرا پولیس اسٹیشن علاقہ میں قریب سے فائرنگ کی، جب کہ یہ طلبہ موٹر سائیکل پر مظفر نگر سے دیوبند جا رہے تھے۔ شدید طورپر زخمی طلبہ کو فوری میرٹھ میڈیکل کالج میں شریک کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ اس دوران دارالعلوم دیوبند نے اس واقعہ مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT