Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / دارالقران میں آتشزدگی کا واقعہ 23بچوں اور دووارڈن کی واقعہ میں موت

دارالقران میں آتشزدگی کا واقعہ 23بچوں اور دووارڈن کی واقعہ میں موت

کوالالمپور۔پچیس لوگ میں جن میں زیادہ تر طالب علم تھے کی ملیشیا کے مذہبی اسکول میں لگی آگ کے واقعہ میں موت ہوئی ہے ‘ عہدیداروں کو کہنا ہے کہ ملک میں جاریہ سال کا یہ سب سے خطرناک واقعہ ہے۔ مرنے والوں میں سات سال کی عمر کے بچے بھی شامل تھے جو آگ لگنے کے دوران ہاسٹل میں پھنس گئے تھے۔

کوالالمپور شہر کے وسط میں قائم تحفظ دارلقرآن اتفاقیہ کی دو منزلہ عمار ت میں یہ آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا ہے۔فائیر انجن عملے اندرون ایک گھنٹے میںآگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا مگر تب تک دیر ہوگئی تھی۔ مقامی میڈیا میں آگ نے جس تیزی کے ساتھ تباہی مچائی اس کی تصوئیر دل دہلادینے والی شائع کی ہیں۔

اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ڈائرکٹر کوالالمپور فائیر اینڈ راحت کاری محکمہ خیر الدین ڈی رحمان’’ہم نے ایسا کبھی نہیں سونچا تھا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں اتنے لوگوں کی موت ہوگی‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ میں سمجھتا ہوں پچھلے بیس سالوں میںیہ ملک کا سب سے بڑا سانحہ پیش آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مرنے والے کی تعداد 23 طلبہ کی ہے اس کے علاوہ دووارڈنس بھی اس واقعہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ بھانپ لگنے یا پھر آگ میں پھنس جانے کی وجہہ سے ان کی موت واقعہ ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے‘‘۔ لوگابالا موہن حکومت کی فیڈرل ٹریٹری ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ ’’ہمیں متوفیوں کے ارکان خاندان سے ہمدردی ہے۔ پچھلے سالوں میں پیش ائے آتشزدگی کے واقعہ میںیہ سب سے خطرنا ک ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ ہم نے انتظامیہ سے فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے علاوہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کو کہا ہے‘‘

TOPPOPULARRECENT