Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / دارجلنگ تشدد ‘ ممتابنرجی ذمہ دار ‘ بی جے پی کا ادعا

دارجلنگ تشدد ‘ ممتابنرجی ذمہ دار ‘ بی جے پی کا ادعا

بھوپال 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر بی جے پی لیڈر کیلاش وجئے ورگھیا نے آج کہا کہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی تنگ ذہنیت کی وجہ سے ہی دارجلنگ میں صورتحال بگڑ رہی ہے جہاں گورکھا جن مکتی مورچہ کی جانب سے علیحدہ گورکھا لینڈ کے مطالبہ پر احتجاج کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے خواتین کی حفاظت کے تعلق سے بی جے پی خاتون لیڈر روپا گنگولی کے بیان کی مدافعت کی ۔ انہوں نے کہا کہ روپا گنگولی کا اشارہ مغربی بنگال میں لا اینڈ آرڈر کی ابتر صورتحال کی سمت تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ بی جے پی ملک میں چھوٹی ریاستوں کے قیام کے حق میں ہے لیکن گورکھا لینڈ مسئلہ پر مغربی بنگال حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے ۔ وجئے ورگھیا مغربی بنگال میں پارٹی امور کے نگران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی عموما چھوٹی ریاستوں کی حمایت کرتی ہے لیکن ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ بیٹھے اور لوگوں سے اس تعلق سے بات کرے تاکہ اس پر کوئی فیصلہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے کوئی بھی فیصلہ کرنا ریاست کا حق ہے ۔ اگر اس تعلق سے کوئی فیصلہ ہوتا ہے اور ریاستی اسمبلی میں قرار داد منظور کی جاتی ہے تو اس پر مرکزی حکومت غور کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جغرافیائی مسئلہ ہے اور ریاستی حکومت کو فیصلہ کرنا چاہئے ۔ اگر کوئی چھوٹی ریاست تشکیل دی جاتی ہے تو یہ اچھی بات ہے ورنہ مسئلہ کو حل کیا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT