Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / دارجلنگ ہلز میں ایک اور فوجی کالم تعینات

دارجلنگ ہلز میں ایک اور فوجی کالم تعینات

دارجلنگ (مغربی بنگال ) ۔10جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج کا ایک اور کالم دارجلنگ ہلز روانہ کردیا گیا ہے کیونکہ یہاں کی صورتحال کشیدہ ہے ، تاہم آج کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ علحدہ گورکھا لینڈ کے حامیوں نے اپنے مطالبے میں شدت پیدا کرتے ہوئے عام جلسے منعقد کئے ۔ 50 فوجیوں پر مشتمل فوج کا ایک کالم کل رات کالم پونگ میں تعینات کردیا گیا ۔ فوج کے دو کالم پہلے سے ہی دارجلنگ ہلز اور سوناڈا میں ہفتہ کے دن سے تعینات ہیں کیونکہ یہاں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات پیش آئے تھے ۔ کل رات سے اب تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ دارجلنگ کے اسٹیشن سنگامری پر ایک اور احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا اور فوج کی اس علاقہ سے دستبرداری کا مطالبہ کیا گیاتھا ۔ انٹرنیٹ خدمات داراجلنگ اور متصلہ علاقوں میں 18 جون سے معطل ہیں ۔ جی جے ایم کا ادعا ہے کہ اس کے 7 حامی ہلاک ہوچکے ہیں ، تاہم پولیس نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT