Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / داریا کا فائنل میں سیبولکوا سے مقابلہ

داریا کا فائنل میں سیبولکوا سے مقابلہ

نیو ہون۔26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )کنیکٹٹ اوپن میں آسٹریلیا کے داریا گیرویلوفا کو اپنے پہلے کیریئر کے خطابی مقابلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔23 سالہ داریا نے پولینڈ کے سرفہرست اوردفاعی چیمپئن اگنیسکا راڈوانسکا کو سیمی فائنلز میں 6۔4، 6۔4 سے حیران کن شکست برداشت کرنے پر مجبور کیا۔وہ یوایس اوپن سے پہلے آخری ڈبلیو ٹی اے کی چیمپئن شپ کے لئے ڈومینیکا سیبولکوا کا سامنا کریں گی جنہوں نے نیویارک میں آخری گرانڈ سلام کے پیر کے آغاز سے قبل اپنی تیاری کی درست سمت گامزن کرلیا ہے۔دوسرے سیمی فائنل میں سیبولوکوا نے بیلجیم کے ایلیز مارتسن کو 6-1، 6-3 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT