Wednesday , January 23 2019

داسن شناکا پر میچ کا 75 فیصد جرمانہ

ناگپور۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی نے سری لنکائی آل راونڈر داسن شناکا کو گیند کھرچنے پر میچ فیس کا 75 فیصد جرمانہ کردیا ہے جبکہ ان کے 3 نشانات بھی کاٹ لئے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ٹی وی پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کئی مرتبہ گیند کی حالت تبدیل کررہے ہیں۔ شناکا کو جب اس الزام سے آگاہ کیا گیاتو انہوں نے اس کی تردید نہیں کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ناگپور ٹسٹ میں ہندوستان کی ٹیم 50 واں اوور کھیل رہی تھی۔ امپائروں نے ریفری کی توجہ اس طرف دلائی تھی۔ شناکا نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.29 کی خلاف ورزی کی۔ میچ ریفری ڈیوڈ بون نے کہا کہ جرمانے کے نتیجے میں شناکا اب زیادہ محتاط ہوکر کھیلیں گے کیونکہ ابھی یہ کیریئر کے آغاز پر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT