Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / داشتہ سے تعلقات ختم کرنے کیلئے دباؤ کے بعد ایک شخص کی خودکشی

داشتہ سے تعلقات ختم کرنے کیلئے دباؤ کے بعد ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) اجنبی خاتون سے تعلقات کو ختم کرنے کیلئے دباؤ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سیف آباد پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 32 سالہ اینڈریو جوزف نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جوزف چنتل بستی علاقہ کے ساکن سوامی ناتھن کا بیٹا تھا ۔ اس شخص کی شادی میری نامی خاتون سے ہوئی تھی اور ان کے 3 بچے ہیں ۔ گذشتہ چند عرصہ سے یہ شخص اجنبی خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شکار ہوگیا تھا اور اس بات سے جوزف کی بیوی اور افراد خاندان پریشان تھے ۔ یہ شخص پیشہ سے خانگی الکٹریشن تھا افراد خاندان اور بیوی نے ناجائز تعلقات کو ختم کرنے کیلئے اس پر دباؤ رکھا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT