Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / داشتہ کے قتل کے الزام میں آشنا گرفتار

داشتہ کے قتل کے الزام میں آشنا گرفتار

نظام آباد : 17؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیل فون کی مدد سے پولیس نے قتل کے کیس میں ملوث شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ڈی ایس پی نظام آباد مسٹر انیل کمار نے ڈی ایس پی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ ستمبر 2013 ء میں عادل آباد ضلع کے منڈل لوکیشورم کے موضع دامنی کے لکشمی سے رنجل کے پوشٹی کے ساتھ5سال سے ناجائز تعلقات تھے۔ عادل آباد ضلع کے برہمنی موضع کی لکشمی سے پوشٹی 5سال قبل ملاقات ہوئی تھی پوشٹی دیہاتوں میں کلچرل پروگرامس پیش کیا کرتا تھا اور اس سے ناجائز تعلقات کا پتہ اس کی بیوی کو چلنے پر لکشمی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرتے ہوئے لکشمی کو نظام آبادطلب کیا نظام آباد منڈل کے بورگائوں کے علاقہ میں لکشمی اور پوشٹی دونوں مل کر شراب نوشی کی شراب نوشی کے بعد لکشمی کو سر پر شیشہ سے وار اور اس کا قتل کر ڈالا اور اس کے بعد اس کے جسم پر موجود طلائی زیورات لیکر فرار ہوگیا۔ بورگائوں کے علاقہ میں ایک خاتون کی نعش دستیاب ہونے پر پولیس نے اس سلسلہ میں تحقیقات کرتے ہوئے اسے عادل آباد کی متوطن کی حیثیت سے شناخت کی اور اس کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اس کے سیل فون کی مدد سے پولیس نے پوشٹی کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے قتل کا انکشاف کرنے پر پولیس نے اس کے پاس سے طلائی زیورات برآمد کرتے ہوئے اسے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر دامودھر ریڈی، ماکلور ایس آئی سنتوش کماربھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT