Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / داشتہ کے مکان سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

داشتہ کے مکان سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ حدود میں پیش آئے سنسنی خیز واقعہ میں ایک شخص نے اپنی داشتہ کے مکان سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ چندرا شیکھر جو پیشہ سے خانگی الیکٹریشن نے وینوبھا نگر کے ایک مکان کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ چندر شیکھر ضلع محبوب نگر کا متوطن اور سعادت نگر میں مقیم تھا ۔ گذشتہ چند عرصہ سے چندر شیکھر کی دوستی رینوبھا نگر شیخ پیٹ علاقہ کی ایک خاتون سے ہوئی تھی ۔ اس خصوص میں انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر خلیل پاشاہ نے بتایا کہ اس نے مکان کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چندر شیکھرکل دن میں اپنی داشتہ سے ملاقات کیلئے آیا تھا تاہم وہ نہیں ملی اور شام 4 بجے دوبارہ آیا تھا تب بھی ملاقات نہ ہونے سے وہ شام کے وقت آیا اور اس نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT