Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / داشتہ کے مکان میں آشنا کی موت

داشتہ کے مکان میں آشنا کی موت

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) لنگر حوض کے علاقہ میں آشنا کی داشتہ کے مکان میں مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ بچیا جو گڈی ملکاپور علاقہ کا ساکن تھا لنگر حوض علاقہ کی ساکن 28 سالہ یادماں کے مکان میں مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق بچیا اور یادماں کے درمیان گذشتہ کئی سالوں سے ناجائز تعلقات تھ

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) لنگر حوض کے علاقہ میں آشنا کی داشتہ کے مکان میں مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ بچیا جو گڈی ملکاپور علاقہ کا ساکن تھا لنگر حوض علاقہ کی ساکن 28 سالہ یادماں کے مکان میں مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق بچیا اور یادماں کے درمیان گذشتہ کئی سالوں سے ناجائز تعلقات تھے اور چند روز سے ان کے درمیان دوری پیدا ہوگئی تھی ۔ اس بات سے بچیا پریشان تھا اور اپنی داشتہ کو منانے کی کوشش میں جٹا ہوا تھا ۔ کل وہ اپنی داشتہ کے مکان گیا اور وہاں یادماں کی غیر موجودگی میں پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ۔ انسپکٹر لنگر حوض محمد عبدالجاوید نے بتایا کہ پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT