Wednesday , January 24 2018
Home / عرب دنیا / داعش، اسلام کے امیج کو مسخ کررہی ہے ، مصر کے مفتی اعظم

داعش، اسلام کے امیج کو مسخ کررہی ہے ، مصر کے مفتی اعظم

قاہرہ ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے اعلیٰ ترین عالم دین نے عراق کی تنظیم مملکت اسلامیہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا اور کہا کہ وہ اسلام کے امیج کو مسخ کررہی ہے۔ مسلم ملکوں کی تباہی کیلئے راہ ہموار کررہی ہے۔ مفتی اعظم شیخ عالم نے کہا کہ یہ آئی ایس جیسی دہشت گرد تنظیموں کی ’’فاش غلطی‘‘ کے نتیجہ میں سارے اسلامی ملکوں کو خطرہ لاحق ہوگا۔ ایسی تنظیمیں اسلام اقدار سے بہت دور ہیں۔ انسانی قدروں کی بھی انہیں تمیز نہیں۔ انہوں نے لبنان کے سابق وزیراعظم فواد سنیرو سے ملاقات کے بعد کہا کہ اس طرح کے انتہاء پسند خونریز گروپ اسلام کیلئے خطرہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT