Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / داعش ارکان نے اعلیٰ پولیس عہدیدار کو ہلاک کردیا

داعش ارکان نے اعلیٰ پولیس عہدیدار کو ہلاک کردیا

قاہرہ ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمالی علاقہ سنائی میں دولت اسلامیہ کے جہادیوں نے ایک اعلیٰ سطحی پولیس آفیسر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ حملہ آور کار میں سوار تھے جہاں انہوں نے ایک پولیس چوکی کو نشانہ بناتے ہوے میجر جنرل خالد کمال پر فائرنگ کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اطلاعات فراہم کی گئی۔ فی الحال پولیس نے جائے واردات کی ناکہ بندی کردی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ دولت اسلامیہ کی مصر کی شاخ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یاد رہیکہ جنوری 2011ء کے انقلاب سے مصر کا شمالی سنائی علاقہ شورش پسندوں کے متعدد حملوں کی زد میں رہا ہے جہاں اس وقت سابق صدر حسنی مبارک حکومت کا تختہ پلٹ دیا گیا تھا اور اب تک ان حملوں میں زائد از 600 سیکوریٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT