Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / داعش جنگجوؤں کے خلاف امریکی اتحاد کے فضائی حملے

داعش جنگجوؤں کے خلاف امریکی اتحاد کے فضائی حملے

بیروت۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے زیرقیادت فوجی اتحاد نے لبنان سے تخلیہ کرنے والے آئی ایس آئی ایس (داعش) جنگجوؤں کو مشرقی شام میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے آج بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا۔ جنگ بندی سمجھوتہ کے تحت شام اور لبنان کے درمیان سرحدی علاقہ سے پیر کو داعش کے سینکڑوں جنگجوؤں کا تخلیہ کروایا گیا تھا اور اب وہ عراق سے متصلہ شام کے مشرقی سرحدی علاقہ میں داعش کے زیرقبضہ علاقہ کو فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکی صدارتی ایلچی برائے مخالف داعش اتحاد برٹ مک گرک نے ٹوئٹر پر لکھا کہ احکام پر عمل سے انکار کرنے والے داعش جنگجوؤں کو لڑائی کے میدان پر ہی ہلاک کردیا جائے گا۔ عراق کی اجازت کے بغیر انہیں شام سے عراقی سرحد میں پہونچنے نہیں دیا جائے گا‘‘۔ انہوں نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ ’’ہمارا فوجی اتحاد اس بات کو یقینی بنائے گا کہ یہ دہشت گرد عراقی میں داخل نہ ہوسکیں اور نہ ہی انہیں اپنی گھٹتی ہوئی خلافت کے باقی ماندہ علاقوں کی طرف فرار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT