Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / داعش سے تعلق کی بنیاد پر گرفتار رضوان کو پولیس تحویل میں بھیجا گیا

داعش سے تعلق کی بنیاد پر گرفتار رضوان کو پولیس تحویل میں بھیجا گیا

ممبئی۔/11فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے شہر کشی نگر سے ممنوعہ تنظیم داعش ( آئی ایس آئی ایس ) کے لئے کام کرنے اور مسلم نوجوانوں کو آئی ایس آئی ایس کی جانب راغب کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار رضوان احمد علی کو آج ممبئی کی ایک عدالت کے مجسٹریٹ بانگر نے 16فبروری تک پولیس تحویل میں دیئے جانے کے احکامات جاری کئے حالانکہ جمعیتہ علماء کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی عمر 18 سال سے کم ہے لہذا اسے بجائے پولیس تحویل میں بھیجنے کے ریمانڈ ہوم بھیجا جائے لیکن اے ٹی ایس نے آج عدالت میں ایکشن کمیٹی اور کشی نگر اسکو ل کے ذمہ داران کو حاضر کیا جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی عمر 18سال سے زائد ہے اور ملزم کی جانب سے عدالت میں داخل کیا گیا دسویں جماعت کا نتیجہ درست ہے لیکن ملزم نے اسکول میں داخلہ حاصل کرتے وقت غلط اندراج کروایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT