Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / داعش سے تعلق کے الزام میں مصری فٹبالر گرفتار

داعش سے تعلق کے الزام میں مصری فٹبالر گرفتار

قاہرہ۔6 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) مصری پولیس نے شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے الزام میں ایک مشہور فٹبال کھلاڑی حمادالسید کو حراست میں لیا ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق اسوان فٹبال کلب کے کھلاڑی حماد السید کو سپریم سکیورٹی پراسیکیوٹر نے پندرہ دنوں کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے، ان پر شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے ساتھ وابستگی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مصری وکیل کی طرف سے عائد کردہ الزامات کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ حماد السید ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم دہشت گردوں میں شامل جو ملک کی حساس تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز پر خونی حملوں میں ملوث رہے ہیں۔خیال رہے کہ اسوان سپورٹس کلب کے چیئرمین حسن عبدالقادر نے چند دن قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ کلب کا ایک رکن اور سینیر کھلاڑی حماد السید پراسرار طور پر غائب ہے اور اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔سلوان کلب کی انتظامی کونسل کے رکن مصطفی امین نے انکشاف کیا ہے کہ فٹبالر حماد السید کو سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا ہے اور اس پر جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT