Friday , November 24 2017
Home / دنیا / داعش سے لڑنے کیلئے کومبیٹ فوجیوں کی بھرتی ؟

داعش سے لڑنے کیلئے کومبیٹ فوجیوں کی بھرتی ؟

واشنگٹن، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگن شام میں جنگجو تنظیم داعش (آئی ایس) کے جنگجو ؤں سے لڑنے کے لئے پہلی مرتبہ لڑنے والے (کومبیٹ) فوجیوں کی لگاتار تعیناتی کی سفارش کرسکتا ہے ۔ سی این این نے آج بتایا ہے کہ پنٹاگن نے یہ خیال صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے داعش کے ساتھ جلد از جلد لڑائی ختم کرنے کے لئے اس ماہ کے آخر میں نئی تجاویز لانے کی ہدایت کے بعد کہا ہے ۔اس جنگ زدہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے امریکہ خصوصی فورس کے چھوٹے دستہ پہلے سے تعینات تھیں لیکن اوباما انتظامیہ نے شام میں خانہ جنگی کے خاتمہ کے لئے یہاں جنگی فوجیوں کی تعیناتی کی تجویز کو خارج کردیا تھا۔سی این این نے بتایا ہے کہ شام میں لڑنے والے فوجی بھیجنے کی بات ان کئی تجویز میں شامل ہے جس کے بارے میں پنٹاگن غور کررہا ہے نیوز چینل نے بتایا ہے کہ یہ تجویز ابھی مکمل طور سے سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی پنٹاگن نے ابھی تک صدر ٹرمپ کے سامنے ایسی سفارش رکھی ہے ۔

 

اقوام متحدہ کے قاصد برائے شام کی
لاوروف سے میونخ میں ملاقات
ماسکو، 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے قاصد برائے شام اسٹافن ڈی مستورہ نے آج کہا ہے کہ وہ شام کے معاملہ پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ میونخ میں مزید بات چیت کریں گے ۔ یہ اطلاع ریا نیوز ایجنسی نے دی ہے ۔ڈی مستورہ ماسکو میں ہیں وہ شام کے ممبران پر لاوروف اور وزیر دفاع سرگئی شوئگو سے تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT