Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / داعش سے مبینہ رابطہ ،3نوجوان دوبارہ گرفتار

داعش سے مبینہ رابطہ ،3نوجوان دوبارہ گرفتار

خانگی انگلش ٹی وی چیانل پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /17 مئی (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے داعش سے مبینہ رابطہ کے الزام میں سابق میں گرفتار کئے گئے نوجوانوں کو آج دوبارہ حراست میں لے لیا ۔ عبداللہ باسط ، سلمان محی الدین قادری اور حنان قریشی کو ایس آئی ٹی پولیس نے آج ان کے مکانوں سے انہیں حراست میں لیکر خفیہ مقام کو منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل انگریزی ٹی وی چیانل پر دکھائی گئی خصوصی خبر جس میں حیدرآباد کو داعش کا گڑھ ہونے کا دعویٰ کیا گیا اور یہاں کے نوجوانوں کی جانب سے اس دہشت گرد تنظیم سے وابستگی بھی دکھائی گئی تھی ۔ اس ٹی وی چیانل پر مسلسل نوجوانوں کو داعش کے ایجنٹس دکھایا گیا جس کے بعد حیدرآباد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار نے تین نوجوانوں کو حراست میں لئے جانے کی توثیق کرتے ہوئے یہ بتایا کہ انہیں محض تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے اور ان کی تفتیش جاری ہے ۔ کوئی بھی مقدمہ درج کئے جانے یا ان کے خلاف کارروائی کی وضاحت نہیں کی گئی ۔ واضح رہے کہ سابق میں عبداللہ باسط ، سلمان محی الدین قادری کو حیدرآباد و سائبر آباد پولیس نے داعش سے مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا تھا اور بعد ازاں ان کی ضمانت پر رہائی عمل میں آئی تھی ۔ باور کیا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹی وی چیانلس پر نوجوانوں کے ایسے بیانات دکھائے گئے جس کے نتیجہ میں پولیس ان پر کارروائی کرنے کیلئے حرکت میں آگئی ۔

TOPPOPULARRECENT