Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / داعش سے مشتبہ رابطہ، سات افراد کی عدالتی تحویل میں توسیع

داعش سے مشتبہ رابطہ، سات افراد کی عدالتی تحویل میں توسیع

حیدرآباد 26 جولائی (پی ٹی آئی) ایک مقامی عدالت نے شہر کے ان سات افراد کی عدالتی تحویل میں آج 24 اگسٹ تک توسیع کردی جنھیں آئی ایس آئی ایس دہشت گرد گروپ سے رابطہ رکھنے کے شبہ میں این آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ ان سات ملزمین میں کلیدی سرغنے نعمت اللہ حسینی عرف یاسر اور محمد عطا اللہ رحمن بھی شامل ہیں جو فی الحال چنچل گوڑہ جیل میں ہیں۔ جنھیں ویڈیو رابطہ کے ذریعہ میٹرو پولیٹن سیشنس جج کے راجکمار کے اجلاس پر پیش کیا گیا تھا۔ ان تمام کی عدالتی تحویل آج ختم ہوگئی تھی۔ جس میں تقریباً 28 دن کی توسیع دی گئی ہے۔ این آئی نے ابتداء میں اس گروپ کے پانچ ارکان محمد ابراہیم یزدانی عرف اِبو، حبیب محمد عرف ’سر‘ ، محمد الیاس یزدانی، عبداللہ بن احمد العمودی اور مظفر حسین رضوان کو اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب پرانا شہر کے تقریباً 10 مقامات پر سلسلہ وار دھاوے کئے گئے تھے۔ جس کے نتیجہ میں رحمن کو یاسر کے ساتھ 12 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT