Monday , September 24 2018
Home / دنیا / داعش سے وابستہ برطانوی جنگجوؤں کی واپسی کا خدشہ

داعش سے وابستہ برطانوی جنگجوؤں کی واپسی کا خدشہ

لندن۔17 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق اور شام میں شکست سے دوچار داعش کے برطانوی جنگجوؤں میں سے ایک سو کے قریب برطانیہ میں واپس داخل ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں، یہ بات برطانیہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے ایک سینئر افسر نے کہی ہے ۔برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے یہ بھی کہا کہ وہ برطانوی داعش جنگجو جو برطانیہ چھوڑ کر عراق اور شام گئے تھے اُن میں سے 200 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ سیکورٹی سروسز نے واپس آنے کی کوشش کرنے والے برطانوی داعش جنگجوؤں کو روکنے کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے ، گزشتہ برس بھی داعش میں شامل ہونے کیلئے جانے والے افراد میں سے 150 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی تھی۔برطانوی حکومت کے مطابق شام جانے والے برطانوی شہریوں کی تعداد 850 سے زیادہ ہے جس میں سے آدھے سے زیادہ برطانیہ واپس آچکے ہیں اور تقریباً 15 فیصد ہلاک ہو چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT