Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / داعش مسلح تنظیم راتوں رات خاتمہ ممکن نہیں

داعش مسلح تنظیم راتوں رات خاتمہ ممکن نہیں

واشنگٹن ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) خوفناک اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) گروپ کو انتہائی مسلح اور وافر مالی وسائل کا حامل قرار دیتے ہوئے امریکی جاسوس ادارہ سنٹرل انٹلیجنس آف امریکہ ( سی آئی اے) نے کہا کہ اس دہشت گرد تنظیم کو شب بھر میں ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے لئے ایک طویل مدتی جدوجہد کی ضرورت ہوگی ۔ سی آئی اے کے ڈائرکٹر جان برینن نے کہا کہ ’

واشنگٹن ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) خوفناک اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) گروپ کو انتہائی مسلح اور وافر مالی وسائل کا حامل قرار دیتے ہوئے امریکی جاسوس ادارہ سنٹرل انٹلیجنس آف امریکہ ( سی آئی اے) نے کہا کہ اس دہشت گرد تنظیم کو شب بھر میں ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کے لئے ایک طویل مدتی جدوجہد کی ضرورت ہوگی ۔ سی آئی اے کے ڈائرکٹر جان برینن نے کہا کہ ’’آئی ایس آئی ایس ایل ایک انتہائی مسلح اور مالی وسائل کی حامل تنظیم ہے ۔ اس کے جنگجوؤںمیں ڈسپلین ہے ، وہ (داعش جنگجوؤں ) پرعزم ہیں اور سخت گیر لڑائی لڑتے ہیں۔ اگر ان کو روکے بغیر چھوڑ دیا جائے تو وہ نہ صرف شام و عراق بلکہ مشرق وسطیٰ کے ایک بڑے علاقہ اور اس سے بھی آگے وسعت اختیار کرسکتے ہیں۔ ان سے امریکی سرزمین اور ہمارے حلیفوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں‘‘۔ امریکہ کے ایک سرکردہ مفکر ادارہ و کونسل برائے خارجی تعلقات ، میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک طویل مدتی جدوجہد ہوگی ۔ آئی ایس آئی ایس ایل ( داعش ) کو شب بھر میں ختم نہیں کیا جاسکتا ۔

حالیہ برسوں کے دوران ہم اگر کچھ سبق سیکھے ہیں تو وہ یہی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں کامیابی کیلئے صبر و استقامت کی ضرورت ہوتی ہے ‘‘ ۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کسی بھی علاقہ نے اس حد تک عالمی توجہ حاصل نہیں کی ہے جو فی الحال شام اور عراق پر مرکوز ہے جہاں داعش کی جانب سے مقامی آبادیوں بلاشبہ ہر اُس کے ساتھ جو ان کے نظریات سے اتفاق نہیں کرتے بہیمانہ جبر و استبداد کی ایک ناقابل بیان مہم چلائی جارہی ہے ‘‘ ۔ مسٹر جان برینن نے کہاکہ ’’دہشت گردی کے خلاف لڑائی کو جو چیزیں مشکل بنارہی ہیں وہ محض ایسے نظریات نہیں ہیں جو ماحول کو مزید بھڑکارہے ہیں۔ یا اس ( داعش ) کی حکمت عملی بھی نہیں ہے بلکہ عصری مواصلاتی نظام کی طاقت ہے جو ( دہشت گردوں کیلئے ) کلیدی کردار ادا کررہی ہے ۔ ہمہ اقسام کی جدید ٹکنالوجی آئی ایس آئی ایس ایل جیسے گروپوں کی مربوط کارروائیوں کیلئے مدد کررہی ہیں ، جن کے ذریعہ وہ نئے رکروٹس کی بھرتیاں کررہے ہیں، پروپگنڈہ کررہے ہیں اور اپنے نام پر دنیا بھر میں اپنے حامی و ہمدردوں کو اکسا رہے ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT