Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / داعش میں شمولیت کا منصوبہ ! نوجوان پولیس تحویل میں

داعش میں شمولیت کا منصوبہ ! نوجوان پولیس تحویل میں

حیدرآباد ۔ /21 جنور ی (سیاست نیوز) داعش میں شامل ہونے کیلئے شام جانے کی ناکام کوشش کے دوران شمس آباد ایرپورٹ پر گرفتار نوجوان سلمان محی الدین کو آج سائبرآباد کی مقامی عدالت نے 10 دن کی پولیس تحویل میں دیدیا ۔ شمس آباد ایرپورٹ پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتہ درخواست داخل کی گئی تھی جس میں سلمان کو 15 دن کیلئے پولیس تحویل میں دینے کی گزارش کی گئی تھی ۔ عدالت نے استغاثہ اور وکیل دفاع کی بحث کی سماعت کے بعد سلمان کو 10 دن کی پولیس تحویل میں دیدیا ہے ۔ واضح رہے کہ 32 سالہ سلمان محی الدین ساکن بازار گھاٹ کو گزشتہ جمعہ انٹلیجنس عہدیداروں نے اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب اس نے مبینہ طور پر دوبئی کے ذریعہ شام اور عراق جاکر داعش میں شمولیت اختیار کرنے کا منصوبہ بنایا ۔ پولیس نوجوان کو تحویل میں لیکر تفتیش کرے گی تاکہ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کا پتہ لگایا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT