Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / داعش میں شمولیت کے خواہاں تین نوجوان پولیس تحویل میں

داعش میں شمولیت کے خواہاں تین نوجوان پولیس تحویل میں

حیدرآباد۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) داعش میں شمولیت کا ارادہ کرنے والے 3 نوجوان جنہیں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے گرفتار کیا تھا، کی 7 دن کی پولیس تحویل کے اختتام پر انہیں 25 جنوری تک عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ عبداللہ باسط ، معاذ حسن فاروقی اور فاروق حسینی کو ناگپور ایرپورٹ پر اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کیلئے سرینگر روانہ ہورہے تھے۔ تین نوجوانوں کو حیدرآباد منتقل کرنے کے بعد ان کے خلاف ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے اور انسداد غیرقانونی سرگرمیوں جیسے سخت قوانین کے تحت مقدمات درج کیا گیا تھا اور انہیں 7 دن کی پولیس تحویل میں لے کر ناگپور اور عادل آباد لے جایا گیا۔ آج ایس آئی ٹی نے گرفتار نوجوانوں کو نامپلی کریمنل کورٹ کے بارہویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا جہاں پر انہیں 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دیتے ہوئے چیرلہ پلی جیل منتقل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT