Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / داعش میں نوجوانوں کی شمولیت کے والدین قصوروار : کیمرون

داعش میں نوجوانوں کی شمولیت کے والدین قصوروار : کیمرون

لندن۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلمان نوجوانوں کی طرف سے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے پر مسلم کمیونٹی کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے داعش کیلئے شام و عراق جانے والی لڑکیوں کا ذکر کرتے ہوئے سارا الزام ان کے والدین کے سر ڈال دیا۔ انہوں کہا کہ آج جوان لڑکیاں بھی لڑکوں کی طرح ا

لندن۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلمان نوجوانوں کی طرف سے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرنے پر مسلم کمیونٹی کو قصور وار ٹھہرایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے داعش کیلئے شام و عراق جانے والی لڑکیوں کا ذکر کرتے ہوئے سارا الزام ان کے والدین کے سر ڈال دیا۔ انہوں کہا کہ آج جوان لڑکیاں بھی لڑکوں کی طرح انتہا پسندی کی زد میں آگئی ہیں۔ کیمرون نے کہا کہ نوجوانوں کو داعش میں شمولیت سے روکنے کے لئے شاید کئی دہائیوں تک کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ یہ گھرانوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو داعش میں شامل ہونے سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

TOPPOPULARRECENT