Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / داعش نے اسرائیلی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

داعش نے اسرائیلی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

قاہرہ۔ 9 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’’داعش‘‘ سے وابستہ مصری جزیرہ نماسیناء کے ایک گروپ نے اسرائیلی سیاحوں کی ایک بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ شدت پسندوں کی جانب سے جمعہ کے روز انٹرنیٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر میں اسرائیلی سیاحوں پر حملہ داعش کے سربراہ خلیفہ ابو بکر البغدادی کی ہدایت پرکیا گیا ہے جس میں البغدادی نے یہودیوں کو ہروقت اور ہر جگہ حملوں کا نشانہ بنانے پر زور دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں ایک ہوٹل میں موجود سیاح اور ہوٹل کے سکیورٹی عملے کے اہلکار بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT