Tuesday , December 11 2018

داعش نے اسٹوڈیو میں ویڈیو تیار کیا

واشنگٹن ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : داعش کے ہاتھوں لیبیا میں 21 عیسائیوں کی ہلاکت کے بارے میں جاری کردہ ویڈیو کے تعلق سے ماہرین نے شبہات کا اظہار کیا ہے ۔ فاکس نیوز کے مطابق ماہرین نے پانچ منٹ کی اس ویڈیو کا بغور مشاہدہ کیا جس میں 21 مصری عیسائیوں کو لیبیا میں ساحل سمندر مارچ کرتے دکھایا گیا اور سیاہ لباس میں ملبوس داعش کے ارکان پھر ا

واشنگٹن ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : داعش کے ہاتھوں لیبیا میں 21 عیسائیوں کی ہلاکت کے بارے میں جاری کردہ ویڈیو کے تعلق سے ماہرین نے شبہات کا اظہار کیا ہے ۔ فاکس نیوز کے مطابق ماہرین نے پانچ منٹ کی اس ویڈیو کا بغور مشاہدہ کیا جس میں 21 مصری عیسائیوں کو لیبیا میں ساحل سمندر مارچ کرتے دکھایا گیا اور سیاہ لباس میں ملبوس داعش کے ارکان پھر ان کا سر قلم کررہے ہیں لیکن ماہرین اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ یہ فوٹیج جعلی تھا ۔ اس ویڈیو میں کئی خامیاں دکھائی دیں اور اس کے بعض حصوں کی اسٹوڈیو میں ’ گرین اسکرینگ ‘ تکنیک کے ذریعہ شوٹنگ کی گئی ۔ فلوریڈا کی ٹریرازم ریسرچ اینڈ انالائسیس کنسورشیم کے ایڈیٹوریل ڈائرکٹر ویریان خان نے کہا کہ اکثر داعش عمدگی کے ساتھ ویڈیوز میں الٹ پھیر کرتے ہوئے اسے جاری کرتے ہیں۔ اس ویڈیو میں بھی ایسا لگتا ہے کہ قتل اسٹوڈیو میں کیا گیا اور پس منظر میں سمندر حقیقی نہیں بلکہ یہ سرتے میں واقع سمندر کی تصویر ہے جو لیبیا کا شمال ساحلی حصہ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT