Friday , November 17 2017
Home / دنیا / داعش نے ’’جہادی جان‘‘ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

داعش نے ’’جہادی جان‘‘ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

لندن۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ المعروف ”داعش” نے تصدیق کی ہے کہ برطانوی شدت پسند’’جہادی جان‘‘نومبر میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ اپنا آن لائن ترجمان رسالہ “دابق” میں دولت اسلامیہ نے جہادی جان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کا اصل نام محمد اموازی تھا۔نومبر میں امریکی فوج نے کہا تھا کہ انھیں یقین ہے کہ شام میں امریکہ کے ایک فضائی حملے میں جہادی جان‘ کے نام سے مشہور دولتِ اسلامیہ کا برطانوی شدت پسند محمد اموازی ہلاک ہو گیا ہے۔آن لائن رسالہ میں کویت میں پیدا ہونے والے اموازی کو’’ ابو مغرب المہاجر‘‘ کے نام سے پکارا گیا ہے۔دولت اسلامیہ کا کہنا ہے کہ جہادی جان کو 12 نومبر کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگن کے پریس سیکریٹری پیٹر کک نے کہا تھا کہ جہادی جان کی گاڑی کو شام کے علاقے رقّہ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT